’’چینی کمیونسٹ پارٹی دنیا کے ساتھ مذاکرات میں ‘‘

چانگ کنگ کانفرنس میں 50ملکوں کی نمایاں شخصیات شریک ہیں

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 14:11

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 اکتوبر2016ء) چین کی کمیونسٹ پارٹی نے بڑی تعداد میں غیر ملکی سیاسی رہنمائوں اور ماہرین کو چانگ کنگ کانفرنس میں آنے کی دعوت دی ہے جس کا مقصد عالمی معاشی گورننس میں چینی کمیونسٹ پارٹی کے کردار پر بات چیت کرنا ہے ٬ اس سلسلے میں ’’چینی کمیونسٹ پارٹی دنیا کے ساتھ مذاکرات میں ‘‘کا آغاز 2014ء میں کیا گیا تھا تا کہ دنیا کے ساتھ پارٹی کی پالیسیوں کا جائزہ لینے کے لئے ایک پلیٹ فارم تشکیل دیا جاسکے ٬ اس سال کا موضوع ہے عالمی اقتصادی طرز حکمرانی کی جدت اور حکمران پارٹی کا فلسفہ اور اقدامات اس موقع پر چینی کمیونسٹ پارٹی ان توقعات کا اظہار کرنا چاہتی ہے کہ چین کے 1.3ارب عوام عالمی معیشت کے فروغ اور عالمی معاشی طرز حکمرانی کی اصلاحات میں بھرپور کردار اداکررہے ہیں ٬ اجلاس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چین کی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن لیو لن شان نے تعاون کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ چین بین الاقوامی معیشت کی طرز حکمرانی میں فعال کردار ادا کرے گا اور مشترکہ بات چیت٬ تعمیر اور باہمی مفادات کے اصولوں پر بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کی تکمیل کرے گا ٬ چین عالمی سطح پر کھلے پن کی پالیسی کو مزید تیز کرے گا اور غیر ملکی حکومتوں کے ساتھ تعاون کو مزید فروغ دے گا ٬ اس کانفرنس کے موقع پر 50ملکوں کی 80سے زیادہ نمایاں شخصیات ماہرین اوردانشور شرکت کررہے ہیں ۔

(جاری ہے)

افتتاحی تقریب کے موقع پر فرانس کے سابق وزیر اعظم نے بھی اظہار خیال کیا اور چین کی تجاویز کو مثبت قرار دیا۔

متعلقہ عنوان :