کویت سٹی : مختلف سفارت خانوں کے تعاون سے 900گھریلو ملازمین اپنے وطن واپس

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 13:40

کویت سٹی : مختلف سفارت خانوں کے تعاون سے 900گھریلو ملازمین اپنے وطن واپس

کویت سٹی :(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔15اکتوبر 2016ء): جنوری سے لیکر اب تک مختلف سفارت خانوں کے توسط سے 900گھریلو ملازمین کو ایمنسٹی سکیم کے تحت اپنے ملکوں میں واپس بھیجا گیاہے ۔ بھیجے جانے والے گھریلوملازمین کے ائیر پورٹس پر فنگر پرنٹ نہیں لیے جارہے ا ور نہ ہی انہیں بلیک لسٹ کیا گیاہے ۔

(جاری ہے)

گھریلوملازمین جو اپنے مالکان سے تنگ آکر یا کسی بھی وجہ سے بھاگ کر غیر قانونی طورپر کام میں مصروف تھے ان کے لیے ایمنسٹی سکیم متعارف کروائی گئی تھی۔

ایمنسٹی سکیم سے فائدہ اٹھانے والوں کو دوبارہ کویت میںآ نے کی اجازت مل سکتی ہے .مقررہ مدت کے بعد کسی بھی غیر ملکی کے پکڑے جانے پر اسے بلیک لسٹ کر دیا جائے گا اور اس کا کویت میں داخلہ منع ہو گا۔ اسلیئے حکومتی اعلان کے مطابق مقررہ مدت کے دوران غیر قانونی افراد کویت سے اپنے وطن بغیر بلیک لسٹ ہوئے جا سکتے ہیں۔