جدہ:اسفان روڈ پر حادثات روز کا معمول ، حکام بے بس

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 13:40

جدہ:اسفان روڈ پر حادثات روز کا معمول ، حکام بے بس

اسفان:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔15اکتوبر 2016ء) : جدہ سے تقریباََ 70کلومیٹر کے فاصلے پر واقع اسفان روڈ پر حادثات ہونا معمول کی بات ہے۔ 25کلومیٹر کے ٹکڑے کو تو موت کا جال کہنا بے جا نہ ہو گا۔اس 25کلومیٹر کے ٹکڑے میں متعدد حادثات ہو چکے ہیں۔ اس روڈ پر ٹرک سڑک کے ایک طرف کھڑے نظر آئیں گے۔

(جاری ہے)

ڈرائیوروں کا کہناہے کہ سڑک کوبنانے میں انجینیرز نے کافی حفاظتی اقدامات کو نظر انداز کیاہے ۔ اعلی حکام نے انجینئیرز سے سڑک پر ہونے والے حادثات کی اصل وجہ جاننے کے لیے کہا ہے ۔ جبکہ سڑک پر تیز رفتاری سے گاڑی چلانا ،اور ٹرکوں کو سڑک کے اطراف میں کھڑا کرنا بھی انتہائی غلط اقدام ہے ۔سڑک پر متعدد تنگ جگہیں ، خطرناک موڑ بھی ہیں جن کی وجہ سے حادثات پیش آتے ہیں۔