کویت سٹی : ہسپتال سے دوائیاں چرا کر بیچنے والے تین ایشیائی شہری گرفتار

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 13:32

کویت سٹی : ہسپتال سے دوائیاں چرا کر بیچنے والے تین ایشیائی شہری گرفتار

کویت سٹی :(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔15اکتوبر 2016ء): پبلک ہسپتال میں ملازمت کرنے والے دو ایشیائی ملازمین کو ہسپتال کی مہنگی دوائیاں چرا کر بیچنے کے جرم میں گرفتار کر لیاگیا۔ ملزمان ہسپتا ل سے دوائیاں چرا کر اپنی جیب میں ڈال لیتے تھے اور پھر اپنی رہائش پر جا کر رکھ دیتے تھے ۔

(جاری ہے)

اس کے بعد تیسرے مشتبہ شخص کو بیچتے تھے ۔ ملزمان کے قبضے سے تقریباََ1100کویتی دینار بھی ملے ہیں جو انہوں نے مبعینہ طور پر دوائیاں بیچ کر اکھٹے کیے تھے۔ملزمان کے قبضے سے 8,064گولیاں بھی ضبط کی گئیں۔ ملزمان سے ملنے والی ادویات کی قیمت مارکیٹ قیمت تقریباََ10,000کویتی درہم بنتی ہے ۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے ۔