ملزم کی خودکشی نے دہشت گردی کے منصوبے کی تفتیش مشکل بنا دی٬ جرمن حکومت

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 13:36

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 اکتوبر2016ء) جرمن حکومت کا کہنا ہے کہ جیل میں خودکشی کر لینے والے ملزم جابر البکر کی موت نے اس کے دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی سے متعلق تحقیقات کو مشکل بنا دیا ہے۔

(جاری ہے)

جرمن میڈیا کے مطابق جابر البکر نے بدھ کی شام مشرقی جرمن شہر لائپزگ کی ایک جیل کی کوٹھری میں پھانسی لے لی تھی۔ حکام کو توقع تھی کہ اس ملزم سے جرمنی میں شدت پسند تنظیم اسلامک اسٹیٹ کے نیٹ ورک سے متعلق مزید تفصیلات حاصل کی جا سکیں گی۔ برلن میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے چانسلر میرکل کے ترجمان اشٹیفن زائبرٹ نے کہا کہ ملزم کی خودکشی کی وجہ سے تفتیش کاروں کا کام متاثر ہو گا۔

متعلقہ عنوان :