صدارتی نظام کے نفاذکیلئے عوامی ریفرنڈم پارلیمنٹ کے موسم بہار کے اجلاس سے قبل ممکن ہے٬ترک وزیر انصاف

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 13:36

انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 اکتوبر2016ء) ترکی کے وزیر انصاف باقر بوزداگ نے بتایا ہے کہ ترکی میں صدارتی نظام کے نفاذ کے لیے عوامی ریفرنڈم کا انعقاد پارلیمنٹ کے موسم بہار کے اجلاس سے قبل ممکن ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترک وزیر انصاف باقر بوزداگ کا کہنا ہے کہ حکومتی نظام میں تبدیلی سے پارلیمنٹ کی موجودہ حیثیت برقرار رہے گی لیکن صدر اور وزارت عظمی کے عہدے یکجا کر دیے جائیں گے۔

انقرہ حکومت بھی عندیہ دے چکی ہے کہ وہ حکومتی نظام میں تبدیلی کے لیے دستور میں تبدیلیاں لانے کی کوششوں کا دوبارہ آغاز کر سکتی ہے۔ ترک صد رجب طیب اردگان کچھ عرصے سے اس کوشش میں ہیں کہ ان کے ملک میں صدارتی نظام رائج کیا جائے۔ اپوزیشن کے مطابق اردگان اِس نظام سے اپنے اختیارات میں بے پناہ اضافے کے متمنی ہیں۔

متعلقہ عنوان :