برطانیہ کا یمن میں فائربندی کیلئے سلامتی کونسل میں قرارداد جمع کرانے کا اعلان

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 13:36

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 اکتوبر2016ء) برطانیہ نے یمن میں فائربندی کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں قرارداد جمع کرانے کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیاکے مطابق اقوام متحدہ میں تعینات برطانوی سفیر میتھیو ریکوفٹ نے صحافیوں سے بات چیت میں کہا کہ اس قرارداد میں مطالبہ کیا جائے گا کہ یمن میں فریقین فوری فائربندی کریں اور سیاسی عمل کے ذریعے تنازع کو حل کرنے کی کوشش کریں۔

اس قرارداد میں فریقین سے تشدد کا راستہ فوری طور پر ترک کرنے کا مطالبہ کیا جائے گا۔واضح رہے کہ چند روز قبل یمنی دار الحکومت صنعا میں جنازے کے ایک اجتماع پر عرب اتحاد کی جانب سے کی جانے والی بمباری میں 140 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ہیومن رائٹس واچ کا کہنا ہے کہ ہلاک شدگان میں زیادہ تعداد عام شہریوں کی تھی۔

متعلقہ عنوان :