گرین ہاوس گیسزکا اخراج محدود کرنے پرعالمی سمجھوتہ طے پاگیا

�صد ترقی پذیر ملکوں کا 2024 سے معاہدے پر عمل کرنے کے عزم کا اظہار ٬ پاکستان ٬بھارت اور خلیجی ممالک سمجھوتے پر 2029 سے عمل کریں گی

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 13:36

کیگالی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 اکتوبر2016ء) گرین ہاوس گیسزکا اخراج محدود کرنے پرعالمی سمجھوتہ طے پاگیا ٬85 فیصد ترقی پذیر ملکوں نے 2024 سے معاہدے پر عمل کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے٬ پاکستان ٬بھارت اور خلیجی ممالک سمجھوتے پر 2029 سے عمل کریں گے ۔

(جاری ہے)

گرین ہاوس گیسز کے اخراج میں کمی پر عمل درآمد 2019 سے شروع کیاجائیگا٬چین پہلا اورامریکا گرین ہاوس گیسز کے اخراج کا دوسرا بڑا ملک ہے ۔پاکستان ٬دیگر ملکوں کا موقف ہے انکی معیشت کو ترقی کیلئے مزید وقت درکار ہے ۔گرین ہاوس گیسز کاربن ڈائی آکسائڈ سے بھی خطرناک ہوتی ہیں ٬ہائیڈرو فلورو کاربن گیسز ائرکنڈیشنڈ اور ریفریجریٹرز میں استعمال ہوتی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :