امریکہ کی دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کوششوں کی تعریف

دہشتگردی٬ عسکریت پسندی کے خاتمے کے لیے پاکستان کی مدد جاری رکھیں گے٬پاکستان خود دہشتگردی سے متاثر ہے٬اسلام آباد اپنی سرزمین دہشتگردی کیلئے استعمال ہونے نہ دے٬ الطاف حسین سے متعلق مقدمات کے خاتمے کا برطانوی حکومت سے پوچھا جائے٬ترجمان امریکی محکمہ خارجہ مارک ٹونر

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 13:33

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 اکتوبر2016ء) امریکہ نے دہشتگردی کے خلافجنگ میں پاکستان کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی اور عسکریت پسندی کے خاتمے کے لیے پاکستان کی مدد جاری رکھیں گے٬پاکستان خود دہشتگردی سے متاثر ہے٬اسلام آباد اپنی سرزمین دہشتگردی کیلئے استعمال ہونے نہ دے٬ الطاف حسین سے متعلق مقدمات کے خاتمے کا برطانوی حکومت سے پوچھا جائے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق واشنگٹن میں بریفنگ کے دوران امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر کا کہنا تھا کہ پاکستان خود دہشتگردی سے متاثر ہے٬ دہشتگردی کے خلاف لڑائی میں پاکستان کی کوششیں قابل تعریف ہیں٬پاکستان اپنے سرزمین دہشتگردی کیلئے استعمال ہونے نہ دیاورتمام دہشتگرد گروپوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی کرے۔ایک سوال پرامریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی اورعسکریت پسندی کے خاتمے کیلئے پاکستان کی مدد کرتے رہیں گے۔ایم کیو ایم کے قائد کے خلاف برطانیہ میں قائم مقدمات سے متعلق سوال پر مارک ٹونر کا کہنا تھا کہ الطاف حسین سے متعلق مقدمات کے خاتمے کا برطانوی حکومت سے پوچھا جائے۔