جوڈیشل افسروں کی کارکردگی کاجائزہ لینے ٬محکمانہ امتحان کے لئے 2 کمیٹیاں تشکیل

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 13:33

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2016ء) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس سید منصور علی شاہ کی منظوری کے بعد جوڈیشل افسروں کی کارکردگی کاجائزہ لینے اور محکمانہ امتحان کے لئے 2 کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں ۔

(جاری ہے)

جوڈیشل افسروں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے ٬ اس کمیٹی میں جسٹس عائشہ اے ملک٬ جسٹس محمد مسعود جہانگیر٬ جسٹس نزاکت علی خان اور جسٹس شاہد کریم شامل ہیں۔

اس کمیٹی کا نام پرفارمنس ایویلیشن کمیٹی رکھا گیا٬ یہ کمیٹی پنجاب بھر کے جوڈیشل افسروں کی کارکردگی کی رپورٹ چیف جسٹس ہائیکورٹ کو پیش کرے گی۔جوڈیشل افسروں کے محکمانہ امتحانات کیلئے جسٹس محمدقاسم خان کی سربراہی میں 3 رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے اس کمیٹی میں جسٹس ملک شہزاد احمد خان ٬ جسٹس اطہر محمود بھی شامل ہیں۔