وفاقی وزیر برجیس طاہر پرسوں کشمیر کے موضوع پر وکلاء سے خطاب کریں گے

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 13:16

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2016ء) وفاقی وزیر امور کشمیر چوہدری محمد برجیس طاہر کشمیریوں کو حق استصواب رائے دلانے کیلئے حکومت پاکستان کے اقدامات پر اظہار خیال کے لئے کل ( پیر ) 17اکتوبر بوقت 11:30بجے دن لاہور ہائیکورٹ بار کیانی ہال میں وکلاء سے اہم خطاب کریں گے۔

(جاری ہے)

سیکرٹری مقبوضہ جموں و کشمیر استصواب رائے کمیٹی لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن وسیم بٹ ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر برجیس طاہر کو خصوصی طور پر دعوت دی گئی ہے ۔