بلاول بھٹو زرداری نے پیپلز پارٹی کے سینئیر رہنماوں‌ کا اجلاس طلب کر لیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 15 اکتوبر 2016 13:07

(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔15اکتوبر 2016ء) : پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیر مین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کے سینئیر رہنماؤں کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے سینئیر پارٹی رہنماؤں کا اجلاس آج شام طلب کیا ہے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں سید خورشید شاہ، سید قائم علی شاہ ، راجہ پرویز اشرف، یوسف رضا گیلانی، شیری رحمان اور قمر زمان کائرہ بھی شریک ہوں گے۔ بلاول بھٹو کی زیر صدارت اس اجلاس میں آئندہ کل نکالی جانے والی سلام شہدا ریلی پر مشاورت کی جائے گی۔ جبکہ کل کی ریلی سے بلاول بھٹو زرداری کے خطاب پر بھی بات کی جائے گی۔