امریکا کا یمنی حوثی ملیشیا کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا منصوبہ ملتوی

یمن میں مداخلت کا امکان ہے نہ ہی امریکاتنازعے میں کسی بڑے کردار کی خواہش رکھتاہے٬ترجمان پینٹاگون

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 13:13

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2016ء) امریکا نے یمنی حوثی ملیشیاکے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا منصوبہ ملتویٰ کرتے ہوئے کہاہے کہ یمن میں امریکی مداخلت کا کوئی امکان نہیں اورنہ ہی امریکا یمنی تنازعے میں کسی بڑے کردار کی خواہش رکھتاہے٬میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی جنگی بحری جہازوں پر میزائل حملوں کے بعد پینٹاگون نے ایک مرتبہ پھر جوابی کارروائی کی منصوبہ بندی کی تھی لیکن اب دوسری مرتبہ کارروائی کا منصوبہ ملتوی کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

قبل ازیں امریکی نیوی نے بحیرہ احمر پر یمنی ساحل کے قریب تین مختلف مقامات پر حوثی شیعہ ملیشیا کے راڈار مراکز کو پانچ ٹوما ہاک کروز میزائلوں سے نشانہ بنایا تھا۔ گزشتہ اتوار اور پھر بدھ کے روز یمنی ساحلی علاقے سے امریکی جنگی بحری جہازوں پر راکٹ داغے گئے تھے۔ پینٹاگون کے ایک ترجمان نے اس تناظر میں واضح کیا کہ امریکا یمنی تنازعے میں کسی بڑے کردار کی خواہش نہیں رکھتا۔ اسی طرح وائٹ ہاؤس کے ترجمان کا بھی اپنے ایک الگ بیان میں کہنا تھا کہ یمن میں امریکی مداخلت کا کوئی امکان نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :