ترکی میں صدارتی نظام کے نفاذکے لیے مجوزہ ریفرنڈم کاانعقاد

پارلیمنٹ کی موجودہ حیثیت برقرار ٬صدر اور وزارت عظمیٰ کے عہدے یکجا کر دیے جائیں گے٬وزیرانصاف کی گفتگو

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 13:04

انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2016ء) ترکی کے وزیر انصاف باقر بوزداگ نے بتایا ہے کہ ترکی میں صدارتی نظام کے نفاذ کے لیے عوامی ریفرنڈم کا انعقاد پارلیمنٹ کے موسم بہار کے اجلاس سے قبل ممکن ہے۔

(جاری ہے)

مقامی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیرانصاف بوزداگ نے کہاکہ حکومتی نظام میں تبدیلی سے پارلیمنٹ کی موجودہ حیثیت برقرار رہے گی لیکن صدر اور وزارت عظمیٰ کے عہدے یکجا کر دیے جائیں گے۔

ترک حکومت بھی عندیہ دے چکی ہے کہ وہ حکومتی نظام میں تبدیلی کے لیے دستور میں تبدیلیاں لانے کی کوششوں کا دوبارہ آغاز کر سکتی ہے۔ ترک صد رجب طیب ایردوآن کچھ عرصے سے اس کوشش میں ہیں کہ اٴْن کے ملک میں صدارتی نظام رائج کیا جائے۔ اپوزیشن کے مطابق ایردوآن اِس نظام سے اپنے اختیارات میں بے پناہ اضافے کے متمنی ہیں۔

متعلقہ عنوان :