شدت پسندوں کا مصری فوجی چوکی پر حملہ٬ 12اہلکارہلاک

حملہ نہر سوئز کے مشرق میں 80 کلومیٹر کی دوری پر کیا گیا٬مصری سیکورٹی وطبی حکام نے ہلاکتوں کی تصدیق کردی

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 13:04

قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2016ء)مصر کے علاقے جزیرہ نما سینائی میں قائم ایک فوجی چیک پوسٹ پر عسکریت پسندوں کے حملے میں کم از کم بارہ مصری فوجی مارے گئے ۔

(جاری ہے)

حملہ نہر سوئز کے مشرق میں 80 کلومیٹر کی دوری پر کیا گیا٬اس حملے کی ذمہ داری کسی گروپ قبول نہیں کی ٬ ان ہلاکتوں کی تصدیق مصری سکیورٹی اور طبی حلقوں نے کر دی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق مصری حکام نے بتایا کہ حملے میں آٹھ فوجی زخمی بھی ہوئے۔ حملہ نہر سوئز کے مشرق میں 80 کلومیٹر کی دوری پر کیا گیا۔ اس حملے کی ذمہ داری کسی گروپ قبول نہیں کی ۔جزیرہ نما سینائی میں سرگرم عسکریت پسند شام و عراق میں سرگرم دہشت گرد تنظی اسلامک اسٹیٹ‘ کیساتھ وابستگی رکھتے ہیں۔