طالبان کے ساتھ جھڑپوں میں 200 افغان سکیورٹی اہلکار ہلاک

ہلاک ہونیوالوں میں پولیس اورفوجی اہلکارشامل٬45عام شہری بھی مارے گئے٬صوبائی کونسل

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 13:04

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2016ء) جنوبی افغان صوبے ہلمند میں طالبان اور سکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپوں میں گزشتہ دس روز میں دو سو سے زائد سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوئے٬ ہلاک ہونے والوں میں پولیس اور فوج کے اہلکار شامل ہیں٬ جب کہ قریب 45 عام شہری بھی طالبان کے ان حملوں میں مارے گئے ٬افغان میڈیا کے مطابق صوبائی کونسل کے نائب سربراہ عبدالمجید اخوند زادہ نے صحافیوں کو بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں پولیس اور فوج کے اہلکار بھی شامل ہیں٬جب کہ قریب 45 عام شہری بھی طالبان کے ان حملوں میں مارے گئے ۔

(جاری ہے)

اخوند زادہ نے بتایا کہ ان جھڑپوں میں سکیورٹی فورسز کے ایک سو سے زائد اہلکار زخمی بھی ہوئے ۔انہوں نے بتایاکہ طالبان شہر لشکر گاہ کے مرکز پر قبضے کے لیے مختلف اطراف سے حملے کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :