یمن میں فائربندی کے لیے برطانیہ سلامتی کونسل میں قرارداد جمع کرائے گا

یمن میں فریقین فوری فائربندی٬ سیاسی عمل کے ذریعے تنازعے کو حل کرنے کی کوشش کریں٬برطانوی مطالبہ

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 13:04

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2016ء) برطانیہ نے یمن میں فائربندی کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایک قرارداد جمع کرانے کااعلان کرتے ہوئے یمنی فریقین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری فائربندی کریں اور سیاسی عمل کے ذریعے تنازعے کو حل کرنے کی کوشش کریں٬غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں تعینات برطانوی سفیر میتھیو ریکوفٹ نے کہا کہ اس قرارداد میں مطالبہ کیا جائے گا کہ یمن میں فریقین فوری فائربندی کریں اور سیاسی عمل کے ذریعے تنازعے کو حل کرنے کی کوشش کریں۔

(جاری ہے)

اس قرارداد میں فریقین سے تشدد کا راستہ فوری طور پر ترک کرنے کا مطالبہ کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ چند روز قبل یمنی دارالحکومت صنعاء میں جنازے کے ایک اجتماع پر عرب اتحاد کی جانب سے کی جانے والی بمباری میں 140 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ ہیومن رائٹس واچ کا کہنا تھا کہ ہلاک شدگان میں زیادہ تعداد عام شہریوں کی تھی۔

متعلقہ عنوان :