روس کا ترکی کو میزائل دفاعی نظام فروخت کر نے کااعلان

ترک حکومت نے خواہش کی تو اسے مختلف میزائل دفاعی نظام فروخت کیے جائیں گے٬صدارتی ترجمان

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 13:04

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2016ء) روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ روس ترکی کو میزائل دفاعی نظام فروخت کر سکتا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق روسی صدارتی محل کریملن سے جاری ایک بیان میں ترجمان نے کہاکہ صدر پوٹن اور ان کے ترک ہم منصب رجب طیب ایردوآن کے درمیان ہتھیاروں کی ایک ڈیل سے متعلق بات چیت ہوئی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر ترک حکومت نے چاہا٬ تو اسے مختلف میزائل دفاعی نظام فروخت کیے جائیں گے۔ اس سے قبل ترکی چین کے ساتھ جوہری دفاعی ڈیل کے سلسلے میں بھی بات چیت میں مصروف رہا ہے٬ تاہم یہ بات چیت گزشتہ برس بے نتیجہ ختم ہو گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :