عراق کے شہر موصل پر امریکی قیادت میں بین الاقوامی اتحاد کی فضائی کارروائیوں میں تیزی

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 13:04

موصل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2016ء) امریکی قیادت میں بین الاقوامی اتحاد نے شدت پسند تنظیم ’اسلامک اسٹیٹ‘ کے خلاف اپنی فضائی کارروائیاں تیز تر کر دی ہیں اور گزشتہ دو ہفتوں کے دوران اتحادی طیاروں نے موصل میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر 50 حملے کیے گئے٬ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں بین الاقوامی عسکری اتحاد نے کہا کہ موصل پر حملوں میں تیزی عراقی فوجیوں کی شہر کی جانب پیش قدمی کے تناظر میں کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ایک بیان کے مطابق گزشتہ دو ہفتوں کے دوران اتحادی طیاروں نے موصل میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر 50 حملے کیے ۔ امریکی قیادت میں اس بین الاقوامی اتحاد کے ایک ترجمان نے بتایا کہ موصل کے مشرق اور جنوب کی جانب سے عراقی فورسز شہر کی طرف بڑھ رہی ہیں اور اسی تناظر میں فضائی حملوں میں تیزی لائی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :