جنوبی سوڈان کے مفرورعلیل باغی لیڈر ریک مچار علاج کرانے جنوبی افریقہ پہنچ گئے

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 13:03

پریٹوریا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2016ء) جنوبی سوڈان کے علیل باغی لیڈر ریک مچار علاج کی غرض سے جنوبی افریقہ پہنچ گئے ۔ مقامی میڈیا کے مطابق جنوبی افریقی حکومت نے مچار کی آمد کی تصدیق کر دی ہے۔

(جاری ہے)

وہ رواں برس جولائی میں اپنے ملک سے فرار ہو کر پہلے کانگو اور پھر سوڈانی دارالحکومت خرطوم پہنچے تھے۔ جنوبی افریقہ کے محکمہ بین الاقوامی امور کے مطابق اس کا اندازہ نہیں لگایا جا سکتا کہ ریک مچار کتنے دن قیام کریں گے۔ ان کو حکومتی فوج کی فائرنگ کے دوران ٹانگ پر زخم آئے تھے۔ گزشتہ روز جنوبی سوڈان کے دارالحکومت جوبا میں صدر سِلوا کیر کی رحلت کی افواہ بھی گردش کرتی رہی تھی٬ تاہم حکومت نے ایسی خبروں کی تردید کی ہے۔

متعلقہ عنوان :