من گھڑت واقعات سے مسئلہ کشمیرسے عالمی توجہ نہیں ہٹائی جاسکتی٬ سربراہ پاک بحریہ
پاکستان امن پسند ملک ہے٬بھارت سمیت تمام پڑوسی ممالک سے خوشگوار تعلقات کے خواہاں ہیں٬ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت جاری ہے ٬ اگر کسی دشمن کی جانب سے جارحیت کی کوشش کی گئی تو ملکی سالمیت اورخودمختاری کا ہرقیمت پردفاع اور پوری طاقت سے ملکی سرحدوں کی حفاظت کریں گے٬ سیکیورٹی فورسز موجودہ حالات کے چیلنجزسے خوش اسلوبی سے نمٹ رہی ہے٬ملک سے دہشت گردی اور انتہا پسندی کاخاتمہ کریں گے٬ آپریشن ضرب عضب اور نیشنل ایکشن پلان قوم کے عزم کا مظہر ہیں٬ آپریشن ضرب عضب تکمیل کے مراحل میں ہی پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکااللہ کا 35 ویں گریجویٹ کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ تقریب سے خطاب
ہفتہ 15 اکتوبر 2016 13:00
(جاری ہے)
35ویں پی ایم اے گریجویٹ کورس کی پاسنگ آئوٹ پریڈ کی تقریب کاکول اکیڈمی میں منعقد ہوئی۔پاس آئوٹ ہونے والے 26کیڈٹس کا تعلق سعودی عرب اور لیبیا سے تھا۔ایڈمرل ذکا اللہ نے بہترین کارکردگی کے حامل کیڈٹس میں اعزازات تقسیم کئے اورچیف آف نیول سٹاف ایڈمرل ذکا اللہ تقریب کے مہمان خصوصی تھے ۔
ایڈمرل ذکا اللہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کی شاندار تقریب میں شرکت سے انتہائی خوشی محسوس کی٬ تقریب پاک فوج کی شاندار روایات کی عکاس ہے۔نیول چیف نے کہا کہ پاس آئوٹ ہونے والے کیڈٹس کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور کیڈٹس کی شاندار کارکردگی ان کے والدین اور انسٹرکٹرز کیلئے باعث فخر ہے٬دوست ممالک کے کیڈٹس کی شمولیت بھی ہمارے لئے اعزاز کی بات ہے۔انہوں نے کہا کہ کیڈٹس پر وطن دفاع کی مقدس ذمہ داری عائد ہے اور پاک فوج کا شمار دنیا کی بہترین افواج میں ہوتا ہے٬پاکستان کی تاریخ سیکیورٹی فورسز کے کارناموں اور قربانیوں سے بھری پڑی ہے ۔نیول چیف نے کہا کہ سکیورٹی فورسز چیلنجز سے خوش اسلوبی سے نمٹ رہی ہیں۔آپریشن ضرب عضب اور نیشنل ایکشن پلان قوم کے عزم کا مظہر ہیں ٬آپریشن ضرب عضب تکمیل کے مراحل میں ہے اور ملک سے دہشتگردی اور انتہاپسندی کا خاتمہ کرکے دم لیں گے٬مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت جاری ہے٬بھارت کی جھوٹی کہانیوں اور من گھڑت واقعات سے مسئلہ کشمیر سے عالمی توجہ نہیں ہٹائی جاسکتی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے اور ہمسائیوں سے خوشگوار تعلقات کے خواہاں ہیں۔ایڈمرل ذکاء اللہ نے کہا کہ جارحیت کی صورت میں ملکی خودمختاری اور سالمیت کا ہرقیمت پر دفاع کریں گے٬ہم اپنی پوری طاقت سے ملکی سرحدوں کی حفاظت کریں گے٬کشیدہ صورتحال میں پاس آئوٹ ہونے والے کیڈٹس پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے٬توقع ہے پاس آئوٹ ہونے والے کیڈٹس معیار کو برقرار رکھیں گے۔(خ م)متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس
-
ریاستہائے متحدہ امریکہ اورپاکستان کے درمیان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹی آئی ایف ای) کا بین المذاکرہ اجلاس
-
مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز کر رہے ہیں ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹویٹ
-
وزیراعلی مریم نواز شریف نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
ایف بی آرکا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ناکام
-
خیبر پختونخواہ حکومت کا لاکھوں ٹن گندم کی خریداری کا فیصلہ
-
بھارتی شہری نے پاکستانی لڑکی کو دل کا عطیہ کرکے نئی زندگی دے دی
-
نجی شعبہ زراعت تبدیل کرنے میں موثر کردار ادا کرسکتا ہے، وزیرخزانہ
-
افغان شہریوں کو ڈھائی لاکھ روپے لیکر شناختی کارڈ جاری کرنیوالا نادرا کا افسر گرفتار
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ہالینڈ کی سفیر مسز ہینی ڈی وریس کی ملاقات، ڈچ کمپنیوں کوسرمایہ کاری کی دعوت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.