صہیونی فوج نے شہید فلسطینی مہند الحلبی کی عمر رسیدہ والدہ کو پوچھ گچھ کیلئے طلب کر کے حراست میں لے لیا

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 12:23

مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2016ء) قابض صہیونی فوج نے شہید فلسطینی نوجوان مہند الحلبی کی عمر رسیدہ والدہ کو پوچھ گچھ کیلئے پولیس مرکز میں طلب کرنے کے بعد حراست میں لے لیا جسے بعد ازاں کسی نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ بیت المقدس سے تعلق رکھنے والے شہید مہند الحلبی کی والدہ کو گزشتہ روز اسرائیلی پولیس نے ایک پولیس سٹیشن میں پیش ہونے کا نوٹس جاری کیا۔

وہ پیش ہوئیں تو بارڈر فورسز نے انہیں حراست میں لے لیا۔

(جاری ہے)

اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق معمر فلسطینی خاتون کو تفتیش کے لیے انٹیلی جنس حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔ایک مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ شہید مہند الحلبی کی ماں کو 96 گھنٹوں کے لیے حراست میں لیا گیا ہے اور اس سے کسی خفیہ مقام پر تفتیش جاری ہے۔صہیونی میڈیا کے مطابق شہید کی والدہ کی گرفتاری فیس بک پر اسرائیل کے خلاف اشتعال پھیلانے کے الزام میں عمل میں لائی گئی ہے۔ حلبی کے خاندان نے ایک عمر رسیدہ خاتون کی گرفتاری اور اسے نامعلوم مقام پر منتقل کیے جانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے ننگی جارحیت اور عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :