اسرائیلی حکام نے زیر حراست فلسطینی شہری کو دی جانیوالی کینسر کی دوائی روک دی ٬حالت تشویشناک

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 12:23

رام اللہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2016ء)اسرائیلی حکام نے زیرحراست فلسطینی شہری کو جیل میں دی جانیوالی کینسر کی دوائی روک دی ہے جس کے نتیجے میں اسیر کی حالت تشویشناک ہوگئی ہے۔اطلاعات کے مطابق اسیر بسام السائح پچھلے کئی سال سے زیرحراست ہونے کیساتھ ساتھ کینسر جیسے موذی مرض کا شکار ہیں۔

(جاری ہے)

اسیر کی اہلیہ اور سابق اسیرہ منیٰ ابو بکر نے بتایا کہ اس کے شوہر کو الرملہ ہسپتال کی جانب سے جیل میں کینسر کی دوائی فراہم کی جا رہی تھی مگر حال ہی میں ہسپتال نے اسیر کو دوائی کی فراہمی روک دی ہے۔

اسیر کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ صہیونی انتظامیہ نے اس کے شوہر کو دوائی روکنے کیلئے یہ جواز پیش کیا ہے کہ چونکہ بسام السائح کے دل کی سرجری اور شریانوں کی پیوند کاری کرنی ہے۔ اس لئے اسے کینسر کی دوائی استعمال کرنے سے روکا گیا ہے۔