عراقی عوام داعش کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں اورخودکو آزادکرائیں٬ترکی

سعودی شاہ سے ترک وزراء کی ملاقات ٬دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال٬عرب امورمیں ایرانی مداخلت کی مذمت

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 12:17

الریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2016ء) سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض میں ترکی کے وزیر خارجہ مولود شاوس اوغلو اور وزیر خزانہ نہاد زے بیگچی نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی ۔میڈیارپورٹس کے مطابق شاہ سلمان نے ترک وزرا سے دوطرفہ تعلقات اور مستقبل میں دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کو بڑھانے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا ۔

ملاقات میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن نایف بھی موجود تھے۔ترک وزیر خارجہ نے بعد اپنے سعودی ہم منصب عادل الجبیر سے بھی ملاقات کی اور ان سے شام ٬عراق اور یمن میں جاری جنگوں سمیت خطے کی صورت حال کے حوالے سے بات چیت کی ۔ڈاکٹر عادل الجبیر نے ان سے گفتگو کرتے ہوئے عرب امور میں ایران کی مداخلت کی مذمت کی جبکہ ترک وزیر خارجہ نے اپنا یہ مطالبہ دٴْہرایا ہے کہ ایران خطے میں ایک مثبت کردار ادا کرے۔

(جاری ہے)

ترک وزیر خارجہ نے کہا کہ ان کا ملک چاہتا ہے کہ عراق کے شمالی شہر موصل کے شہری داعش کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں اور خود اس کو داعش سے آزاد کرائیں۔ انھوں نے شام کے شمالی شہر حلب پر روس کے فضائی حملے فوری طور پر رکوانے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ وہاں انسانی امداد بہم پہنچائی جاسکے۔انھوں نے جولائی میں ترکی میں ناکام فوجی بغاوت کی مذمت کرنے پر خلیجی عرب ریاستوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :