یمنی باغیوں نے امریکی بحری بیڑے پر میزائل حملوں کی تردید کردی

صالح فورسز اپنے زیرانتظام علاقوں میں بین الاقوامی جہاز رانی کی سلامتی کی خواہش رکھتی ہیں٬عسکری ترجمان کی گفتگو

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 12:17

صنعائ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2016ء)یمن میں باغی ملیشیاؤں کے عسکری ترجمان شرف لقمان نے امریکی بحری بیڑے پر میزائل حملوں کی خبروں اوردعووں کی تردید کرتے ہوئے اس حوالے سے میڈیامیںآنے والی خبروں کو منظم بے بنیاد دعوے قرار دے دیا ہے ٬غیرملکی خبررساں ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے باور کرایا کہ حوثیوں اور معزول صدر علی صالح کی حمایت یافتہ فورسز اپنے زیرانتظام علاقوں میں بین الاقوامی جہاز رانی کی سلامتی کی خواہش رکھتی ہیں۔

لقمان نے کہا کہ وہ ان دعوؤں کی تحقیقات اور ذمہ دار افراد کے خلاف کارروائی کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے یا کسی بھی بین الاقوامی ادارے کے ساتھ تعاون کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔ادھر باغیوں کی نام نہاد سپریم سیاسی کونسل کے سربراہ صالح الصمادنے کہاکہ یہ خبریں درحقیقت امریکا کے دعوے اور جھوٹ ہیں جن کا مقصد فوجی کارروائی کو الحدیدہ اور المخاء کے ساحلوں اور باب المندب تک وسیع کرنا ہے۔

(جاری ہے)

حوثی جماعت کے ایک سابق کمانڈر علی البخیت ملیشیاؤں کی جانب سے امریکی بحری جہاز کو نشانہ بنانے کی تردید پر استھزائیہ انداز سے کہا کہ حوثیوں نے فوری طور پر اس حملے میں ملوث ہونے کی تردید کر دی اچھا تو یہ بتائیں کہ پھر آپ نے بے چارے لوگوں کو امریکا مردہ باد کے نعرے لگانے پر کیوں لگا دیا تھا ۔