کمزور ترین لوگوں کے مسائل اور تکالیف کو براہ راست دیکھا ہے٬آنتونیو گٹریس

اختیارات کو بنا کسی جانب داری یا خوف کے تنظیم کے منشور کے مطابق عمل میں لائوں گا٬نومنتخب سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 12:17

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2016ء) اقوام متحدہ کے نو منتخب جنرل سکریٹری گٹریس نے کہاہے کہ گزشتہ دس برسوں کے دوران میں نے زمین پر کمزور ترین لوگوں کے مسائل اور تکالیف کو براہ راست دیکھا ہے میں نے جنگ کے علاقوں اور کیمپوں کا دورہ کیا جس نے مجھے اس سوال پر مجبور کر دیا کہ انسان کی قدر و قیمت کو کیا ہو گیا ہی اس طرح میں اپنی ذمہ داری اور مشترکہ عمل میں اجتماعی ذمہ داری کا اندازہ بخوبی کر سکتا ہوں۔

(جاری ہے)

عرب خبررساں ادارے کو دیئے گئے اپنے پہلے انٹرویومیں مختلف بین الاقوامی گروپوں کے ترجمانوں نے عالمی تنظیم کے اندر آنتونیو گٹریس کے تقرر کا خیر مقدم کرتے ہوئے واضح کیا کہ وہ ایک ایسا جرات مند سکریٹری جنرل چاہتے ہیں جو اپنے اختیارات کو بنا کسی جانب داری یا خوف کے تنظیم کے منشور کے مطابق عمل میں لائے۔

متعلقہ عنوان :