مخالفت کیوں کی اسرائیل نے یونیسکو سے ہر طرح کا تعاون معطل کر دیا

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 12:17

مقبوضہ بیت المقدس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2016ء) اسرائیل نے اقوام متحدہ کی ثقافتی تنظیم یونیسکو کے ساتھ ہرطرح کے تعاون کومعطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق اسرائیلی حکومت نے یہ فیصلہ مقبوضہ بیت المقدس کے حوالے سے یونیسکوکی ذیلی کمیٹی کی منظورشدہ دو قراردادوں کی وجہ سے کیا٬ جو قدیمی یروشلم کے فلسطینی کلچر کو محفوظ کرنے سے متعلق ہیں۔اسرائیلی وزیر تعلیم نفتالی بینیٹ نے اقوام متحدہ کی ثقافتی تنظیم کی سربراہ ایرینا بوکوفا کو ایک خط کے ذریعے مطلع کیا کہ یونیسکو کا یروشلم کے بارے میں فیصلہ تاریخ کو مسترد کرکے دہشت گردی کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔

متعلقہ عنوان :