کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس نے ٹرمپ کو خطرہ قرار دیدیا

ڈونلڈ ٹرمپ اپنے الفاظ اورعمل سے عوام کو مسلسل دھوکا دے رہے ہیں٬بیان

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 12:17

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2016ء) صحافیوں کے تحفظ کی عالمی تنظیم نے بھی ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارت کو ا?زادی صحافت کے لیے خطرہ قرار دے دیا ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جاری کیے گئے ایک بیان میں کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹ کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ اپنے الفاظ اورعمل سے عوام کو مسلسل دھوکا دے رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

انتخابی مہم کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکیوں اور میڈیا کو بدنام کرنے کے جواب میں سی پی جے نے کہا کہ شہریوں کو معلومات فراہم کرنے کے لیے ایک مضبوط اور آزاد پریس ضروری ہے۔سی پی جے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے ایک قرارداد میں ٹرمپ کو صحافیوں کے حقوق کے لیے خطرہ قرادیا اور کہاکہ سی پی جے دنیا بھر میں آزادی صحافت کے تحفظ کی صلاحیت رکھتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :