بریسٹ کینسر : سالانہ 40 ہزار پاکستانی خواتین موت کا شکار

اگر بروقت تشخیص ہو جائے تو اس مہلک مرض کا علاج ممکن ہے٬ماہرین

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 12:08

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اکتوبر2016ء) پاکستان میں بریسٹ کینسر سے سالانہ 40 ہزار خواتین موت کا شکار ہو جاتی ہیں ٬ اس موذی مرض کے بارے میں آگاہی کیلیے کی 3 روزہ آگاہی مہم کا آغاز ہو گیا ہے۔بریسٹ کینسر ایک ایسا مرض ہے کہ معاشرے میں اس بارے میں بات کرنا بھی آسان نہیں٬ خاص طور پر متاثرہ خاتون پر بہت دبائو ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

مگر خاموشی تو جان لیوا ہو گی ٬ماہرین کے مطابق دنیا بھر میں ہر 8میں سے ایک خاتون چھاتی کے سرطان میں مبتلا ہے اگر بروقت تشخیص ہو جائے تو اس مہلک مرض کا علاج ممکن ہے۔ماہرین کہتے ہیں کہ بریسٹ کینسر سے بچائوکے لیے خواتین کو ورزش کرنی چاہئے ٬ مناسب خوراک اور خود سے اپنا معائنہ کرنا بھی ضروری ہے٬ اگر سینے پر یا بازو کے نیچے کوئی گلٹی یا جلد پر خراشیں محسوس ہوں تو فوراً ڈاکٹر سے رجوع کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :