امریکہ: تین افراد پر مسجد پر حملے کے منصوبے کا الزام

کرٹس ایلن ٬ گیون رائٹ اور پیٹرک یوجین سٹین نے حملے کے لیے اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد اکٹھا کر لیا تھا٬ا مریکی وزارت انصاف

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 12:07

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اکتوبر2016ء) امریکی ریاست کنساس میں صومالی تارکین وطن کی ایک عمارت اور مسجد پر حملے کا منصوبہ بنانے کا الزام تین افراد پر عائد کر دیا گیا امریکی وزارت انصاف کے مطابق کرٹس ایلن (49)٬ گیون رائٹ (49) اور پیٹرک یوجین سٹین (47) نے حملے کے لیے اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد اکٹھا کر لیا تھا۔استغاثہ نے بتایا کہ ان مشتبہ افراد نے ایک منشور تیار کیا تھا جس کے تحت وہ ایک عمارت کو بم سے اڑانے والے تھے جس میں صومالیہ کے تقریبا 120 تارکین وطن رہائش پزیر تھے۔

(جاری ہے)

انھوں نے مبینہ طور پر اس عمارت کے چاروں کونوں پر دھماکہ خیز مواد سے لیس گاڑی لگانے کے بارے میں بات کی تھی تاکہ دھماکہ بڑا ہو۔استغاثہ کے مطابق ملزم مسٹر سٹین نے دھماکے کے لیے امونیم نائٹریٹ اور تقریبا 300 امریکی ڈالر فراہم کرنے کی بات کہی تھی۔ جمعے کو لگائے گئے الزامات سے امریکی اور اسلامی تعلاقات کی کونسل نے تحریک لیتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے ادارے سے امریکہ میں مساجد کی حفاظت کی اپیل کی ہے۔کونسل کے قومی ایگزیکٹو نے ایک بیان میں کہا: 'ہم اپنے سیاسی رہنماؤں بطور خاص سیاسی امیدواروں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ملک میں اسلام سے بڑھتی نفرت کو مسترد کر دیں۔

متعلقہ عنوان :