متروکہ وقف املاک کی 23کنال 15مرلے زمین پر قائم سکول کو ماہانہ 5ہزار روپے کرایہ پر دینے کا انکشاف

مقامی سیاستدان اس زمین پر کمرشل دکانیں تعمیر کر کے آگے لاکھوں روپے پر کرایہ پر دے رکھی ہیں٬ دستاویزات

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 12:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اکتوبر2016ء) متروکہ وقف املاک کی 23کنال 15مرلے زمین پر قائم سکول کو ماہانہ 5ہزار روپے کرایہ پر ایک مقامی سیاستدان کو الاٹ کرنے کا انکشاف ہوا ہے ٬ مقامی سیاستدان مدثر منور قریشی نے کمرشل دکانیں تعمیر کر کے آگے لاکھوں روپے پر کرایہ پر دے رکھی ہیں۔ سرکاری دستاویزات میں انکشاف ہوا ہے کہ م اڈل ٹا$ن لاہور کے سی بلاک میں قائم زیڈ ایم سکول متروکہ وقف املاک کی زمین پر قائم ہے اور ماہانہ کرایہ صرف5ہزار روپے وصول کیا جا رہا ہے۔

2014ء سے قبل اس عمارت اور گھر کا کرایہ ماہانہ868روپے تھا۔ رپورٹ کے مطابق5کنال 11مرلے زمین پر عمارتیں کمرے اور دکانیں تعمیر کی گئی ہیں ۔ باقی جگہ پر گرا$نڈ تعمیر کیا گیا ہے رپورٹ کے مطابق 2015ء میں ڈپٹی ایڈمنسٹر نے ماہانہ کرایہ 4لاکھ روپے تخمینہ لگایا تھا لیکن چیئر مین متروکہ وقف املاک نے یہ مک مکا کر کے 5ہزار روپے مقرر کر رکھا ہے۔

(جاری ہے)

چیئر مین کی اس دیدہ دلیری کرپشن کے باعث متروکہ وقف املاک 4کروڑ 26لاکھ روپے کا نقصان ہو چکا ہے۔

دستاویزات کے مطابق اس پلاٹ کا اہم کیس ایڈمنسٹریٹر ایسٹ زون لاہور میں گزشتہ کئی سالوں سے التواء کا شکار پڑا ہے اور چیئر مین کارروائی کرنے سے قاصر ہیں۔ ماڈل ٹا$ن لاہور میں 10کنال پلاٹ پر بنی عمارت کا ماہانہ کرایہ لاکھوں روپے میں ہے لیکن متروکہ وقف املاک اپنی اس جائیداد سے بالکل بے خبر ہے تاہم قومی خزانہ کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سکھر اور لاڑکانہ میں بھی متروکہ وقف املاک کی 5کنال کمرشل زمین پر قبضہ کر لیا گیا ہے جس سے ادارہ کو ساڑھے 3کروڑ روپے کا سالانہ نقصان ہو رہا ہے سکول میں 4کنال پر اسد اللہ نامی شخص نے قبضہ کر رکھا ہے جبکہ لاڑکانہ 16کنال کمرشل زمین پر انور علی سوری نے قبضہ کر رکھا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پنجاب اور سندھ میں متروکہ وقف املاک کی 3ہزار ایکڑ سے زائد زرخیز زمین پر قبضہ کر لیا گیا ہے۔ صرف ننکانہ صاحب میں2500ایکڑ پر غیر قانونی قابضین ہیں شیخوپورہ میں35لیہ میں54٬ مظفر گڑھ میں 19ڈیرہ غازی خان 5اور راجن پور 17ایکڑ پر قبضہ کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق لاہور صدر کے علاقہ میں متروکہ وقف کی 1290کنال12مرلے زمین پر 346افراد نے قبضہ کر کے گھر اور دکانیں تعمیر کر رکھی ہیں۔۔

متعلقہ عنوان :