دیہی معیشت کی ترقی میں خواتین کا کردار قابل ستائش ہے٬وزیرا علیٰ پنجاب

پاکستان کی دیہی خواتین نہایت محنتی اور جفا کش ہیں٬دین اسلام نے خواتین کے حقوق کی ادائیگی پرخصوصی طورپرزوردیا ٬دیہی خواتین کے عالمی دن کے موقع پر پیغام

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 11:55

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 اکتوبر2016ء) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی دیہی معیشت کی ترقی میں خواتین کاکردارقابل ستائش ہے۔

(جاری ہے)

دیہی خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ زرعی شعبے میں دیہی خواتین کا کردار نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ٬ دیہی خواتین اپنے مردوں کے شانہ بشانہ کھیتوں میں کام بھی کرتی ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ پاکستان کی دیہی خواتین نہایت محنتی اور جفا کش ہیں۔دین اسلام نے خواتین کے حقوق کی ادائیگی پرخصوصی طورپرزوردیاہے اور یہ دن منانے کامقصدملکی ترقی میں خواتین کے مثبت کردارکااعتراف کرناہے۔