Live Updates

بھارت مسئلہ کشمیر پر مخلص ہے تو مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔عمران خان پاکستان میں اسلام آباد کو بند جبکہ ہم کھُلا رکھنا چاہتے ہیںوزیر اعظم نواز شریف

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 15 اکتوبر 2016 11:22

بھارت مسئلہ کشمیر پر مخلص ہے تو مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔عمران خان پاکستان ..

باکو (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔15اکتوبر 2016ء) : وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کا کہنا ہے کہ بھارت اگر مسئلہ کشمیر پر مخلص ہے تو ہم بھی مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔پاکستان اور بھارت کے مابین بنیادی مسئلہ کشمیر کا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے ہمیشہ ہی مسئلہ کشمیر پر بات کرنے سے گریز کیا ہے، اگر بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی سنجیدہ ہیں تو مذاکرات ہو سکتے ہیں۔

باکو میں پاکستان سے آئے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ کچھ لوگ پاکستان کو بند اور ہم پاکستان میں سرمایہ کاری کرناچاہتے ہیں۔ عمران خان پاکستان میں اسلام آباد کو بند جبکہ ہم کھُلا رکھنا چاہتے ہیں۔ گالم گلوچ کے باوجود کے پی کے کی عوام کا مینڈیٹ تسلیم کیا ۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کھُلا ہی رہے گا۔

(جاری ہے)

صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبے میں سُستی کا تاثر درست نہیں ہے۔ پاک چین اقتصادی راہداری پر ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہے۔ سی پیک منصوبے پر کام کی رفتار پر چین کو بھی اطمینان ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر گیس کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز آئی تو منظور نہیں کروں گا۔ خیال رہے کہ وزیر اعظم نواز شریف اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ آذربائیجان کے دورے پر ہیں۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف پاکستان میں آپریشن ضرب عضب جاری ہے جس میں بڑی بڑی کامیابیاں حاصل کی جا رہی ہیں، انہوں نے کہا کہ ہم نے آپریشن ضرب عضب سے دہشتگردوں کی کمر توڑ دی ہے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات