ایران دنیا بھر میں شیعہ ملیشیاؤں کو اسلحہ مہیا کررہا ہے٬ امریکا

حوثی باغیوں کو مہلک ہتھیار فراہم کرکے ایران نے عالمی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی کھلی مخالفت کی٬امریکی فوج

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 11:54

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2016ء) امریکی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ حال ہی میں بحر الاحمرمیں یمن کے حوثی باغیوں نے امریکا کے ایک جنگی جہاز کو جن میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے وہ ایران کی طرف سے مہیا کیے گئے تھے اور ایران نے وہ میزائل چین سے خریدے تھے۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق امریکی فوج کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ بحر الاحمر میں ہمارے ایک جنگی جہاز کو حوثی باغیوں نے ’سی 202 سلیک ورم‘ طرز کے میزائلوں سے نشانہ بنانے کی ناکام کوشش کی تھی۔

یہ میزائل ایران کی طرف سے حوثی باغیوں کو فراہم کیے گئے تھے جب کہ خود ایران نے چین سے یہ میزائل درآمد کیے تھے۔امریکی فوج کا کہنا تھا کہ ایران نہ صرف یمن میں حکومت کے خلاف سرگرم شیعہ باغیوں کو اسلحہ فراہم کررہا ہے بلکہ وہ دنیا کے کئی دوسرے ملکوں کو بھاری جنگی ہتھیار مہیا کرتا ہے۔ یمن کے ساحلی علاقوں شبو اور حضر موت میں حوثی باغیوں کو مہلک ہتھیار فراہم کرکے ایران نے عالمی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی کھلی مخالفت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :