عراق سے کبھی بھی اپنی فوجیں واپس نہیں بلائیں گے٬ترکی

عالمی عدم تعاون کی صورت میں موصل کی جنگ میں متبادل آپشن موجودہے٬طیب ایردوآن

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 11:50

انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2016ء) ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن نے کہا ہے کہ ان کا ملک شمالی عراق کے بعشیقہ کیمپ سے اپنی فوجیں واپس نہیں بلائے گا۔ عراق میں ترک فوج کی مداخلت کا مقصد دہشت گردوں کی سرکوبی ہے۔موصل کو دہشت گردوں سے آزاد کرانے کے لیے بین الاقوامی برادری کو تعاون کرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

اگرعالمی برادری کی طرف سے تعاون نہ کیا گیا ترکی کے پاس متبادل آپشن موجود ہیں۔

عرب ٹی وی کے مطابق ترک صدر طیب ایردوآن نے قونیہ شہر میں اپنے حامیوں کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترکی اپنے اتحادی ممالک سے آئندہ چند روز میں موصل کو دہشت گردوں سے چھڑانے کے لیے جنگ میں شمولیت کی دعوت دے گا۔ اگر اتحادی ممالک نے مدد نہ کی تو ترکی کے پاس متبادل تزویراتی آپشن موجود ہیں تاہم انہوں نے متبادل اقدامات کی تفصیل نہیں بتائی۔

متعلقہ عنوان :