بھارت نیو کلیئر سپلائر گروپ کا حصہ نہیں بنے گا٬ چین

سرحد پار دہشت گردی اورپاکستان کے معاملے پر چین اور بھارت میں اختلافات موجود ہیں٬بھارتی میڈیا

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 11:50

بھارت نیو کلیئر سپلائر گروپ کا حصہ نہیں بنے گا٬ چین

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2016ء) بھارت کو نیو کلیئر سپلائر گروپ کا حصہ نہ بنانے کے لیے چین ڈٹ گیا٬سرحد پار دہشت گردی اورپاکستان کے معاملے پر چین اور بھارت میں اختلافات موجود ہیں٬میڈیارپورٹس کے مطابق بھارت کواس قوت ایک زبردست جھٹکا لگا جب چین نے بھارت کو نیو کلیئر سپلائر گروپ کا حصہ نہ بنانے کے لیے ڈٹ گیا ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق سرحد پار دہشت گردی اورپاکستان کے معاملے پر چین اور بھارت میں اختلافات موجود ہیں ۔چینی وزیرخارجہ کا کہناتھا کہ مسعود اظہر پر پابندی اور این ایس جی پربھارت کی حمایت نہیں کریں گے۔ان معاملات پرممبرممالک میں اختلافات پائے جاتے ہیں٬ان کا کہنا تھا کہ دونوں معاملات پر فیصلے اتفاق رائے سے ہونیاچاہیے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ چینی صدر اور بھارتی وزیراعظم کے درمیان ملاقات کا بھی امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :