پاکستان ملک میں موجود دہشت گردوں کا پیچھا کرے٬ امریکہ

پاکستان نے دہشت گردی سے بہت نقصان اٹھایا٬خاتمے کے لیے مدد کرنا چاہتے ہیں٬مارک ٹونرکی گفتگو

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 11:50

پاکستان ملک میں موجود دہشت گردوں کا پیچھا کرے٬ امریکہ

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2016ء) امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان مارک ٹونر نے کہاہے کہ پاکستان نے دہشت گرد اور انتہاپسند گروپوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا ہے اور ہم دہشت گردی کے خطرے کے خلاف پاکستان کی مدد کرنا چاہتے ہیں٬پاکستان کو بھی چاہیے کہ وہ ملک میں موجود دہشت گردوں کا پیچھا کرے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان کئی متنازع معاملات چل رہے ہیں٬ خطے کے مفاد کے لیے دونوں ممالک میں مصالحت کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔

کشمیر سے متعلق امریکی موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی٬ امریکا کی خواہش ہے کہ دونوں ممالک آپس کے تنازعات کو مذاکرات سے حل کریں اسی میں دونوں کا مفاد ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان مارک ٹونر نے معمول کی پریس بریفنگ کے دوران کہاکہ پاکستان نے دہشت گرد اور انتہاپسند گروپوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا ہے اور ہم دہشت گردی کے خطرے کے خلاف پاکستان کی مدد کرنا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان پر تمام دہشت گرد گروپوں کے خلاف کارروائی کے لیے زور دیتے رہے ہیں۔مارک ٹونر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کئی متنازع معاملات چل رہے ہیں٬ خطے کے مفاد کے لیے دونوں ممالک میں مصالحت کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کشمیر سے متعلق امریکی موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی٬ امریکا کی خواہش ہے کہ دونوں ممالک آپس کے تنازعات کو مذاکرات سے حل کریں اسی میں دونوں کا مفاد ہے۔

متعلقہ عنوان :