مظفر آباد : نوسیری میں ٹریفک حادثہ ، 5 افراد جاں بحق ، 2 زخمی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 15 اکتوبر 2016 11:13

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔15اکتوبر 2016ء) : مظفر آباد میں نوسیری میں ٹریفک حادثہ ہوا جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حادثے میں ٹیکسی کو نقصان پہنچا جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا تھا لیکن زخمیوں میں سے دو افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔