برطانیہ کو تجارتی فوائد صرف ای یو میں رہنے سے ملیں گے٬ڈونلڈ ٹسک

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 11:13

برسلز ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2016ء) یورپیئن کونسل کے صدر ڈونلڈ ٹسک کا کہنا ہے کہ برطانیہ کے لیے یورپی یونین کو چھوڑنے کا متبادل صرف یہ ہے کہ وہ یورپی یونین کا حصہ رہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق برسلز میں بات کرتے ہوئے انھوں نے برطانیہ کو خبردار کیا اگر وہ سنگل مارکیٹ تک رسائی چاہتا ہے تو افرادی قوت کی بلاروک ٹوک آمد و رفت اس کی ایک شرط ہوگی۔

(جاری ہے)

ڈونلڈ ٹسک کا کہنا تھا کہ یورپی یونین کو چھوڑنے کے لیے چلائی جانے والی مہم میں یہ وعدہ کیا گیا تھا کہ برطانیہ ای یو سے علیحدگی اختیار کرنے کے باوجود ای یو کے ممبران ممالک کو حاصل تجارتی فوائد سے مستفید ہوتا رہے گا اور وہ یورپ سے تارکین وطن کی آمد کو بھی روک سکے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ بھی وعدہ کیا گیا تھا کہ یورپی عدالتوں کے فیصلوں کا بھی ملک پر اطلاق نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ جو لوگ یہ سوچتے ہیں٬ میں ان سے کہوں گا کہ وہ ایک کیک خریدیں اور اسے کھالیں٬ پھر دیکھیں پلیٹ میں کیا بچا ہے۔انہوں نے کہا کہ کڑوا سچ یہ ہے کہ برطانیہ کے ای یو کو چھوڑنے سے ہم سب کا نقصان ہوگا۔ڈونلڈ ٹسک نے اس جانب بھی اشارہ کیا کہ آخر کار ایسا بھی ہوسکتا ہے کہ برطانیہ ای یو کو چھوڑنے کا فیصلہ بدل لے۔

متعلقہ عنوان :