دبئی: سعودی شہریوں کو ہوٹل میں منشیات استعمال کرنے پر تین سال قید کی سزا

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 10:58

دبئی: سعودی شہریوں کو ہوٹل میں منشیات استعمال کرنے پر تین سال قید کی ..

دبئی:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔15 اکتوبر 2016ء) : دبئی کریمنل کورٹ نے منشیات کے مقدمے میں تین سعودی شہریوں کو تین سال قید کی سزا کا حکم سنا دیا ۔ تفصیلات کے مطابق سعودی شہریوں کو چند ماہ قبل دبئی کے ہوٹل میں منشیات استعمال کرنے کے جرم میں گرفتار کیاگیاتھا۔

(جاری ہے)

ملزمان میں سے دو کو تین ،تین سال قید جبکہ ایک سعودی شہری کو ممنوعہ نشہ آور چیز استعمال کرنے پر تین ماہ کی سزا ہو ئی ْ۔ ملزمان کی عمریں بالترتیب 19,22,25بنتی ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے 41.5گرام چرس ملی تھی ۔ تینوں ملزمان کے پاس اس فیصلے کے خلاف اپیل کرنے کا حق حاصل ہے ۔