جنوبی سوڈان کے باغی رہنماء ریک مچار علاج کے لیے جنوبی افریقہ پہنچ گئی

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 11:12

جوہانسبرگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2016ء) جنوبی سوڈان کے علیل باغی رہنماء ریک مچار علاج کی غرض سے جنوبی افریقہ پہنچ گئے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی افریقی حکومت نے مچار کی آمد کی تصدیق کر دی ہے۔

(جاری ہے)

جنوبی افریقہ کے محکمہ بین الاقوامی امور کے مطابق اس کا اندازہ نہیں لگایا جا سکتا کہ ریک مچار کتنے دن قیام کریں گے۔وہ رواں برس جولائی میں اپنے ملک سے فرار ہو کر پہلے کانگو اور پھر سوڈانی دارالحکومت خرطوم پہنچے تھے۔ ان کو حکومتی فوج کی فائرنگ کے دوران ٹانگ پر زخم آئے تھے۔ گزشتہ روز جنوبی سوڈان کے دارالحکومت جوبا میں صدر سِلوا کیر کی رحلت کی افواہ بھی گردش کرتی رہی تھی٬ تاہم حکومت نے ایسی خبروں کی تردید کی ہے۔

متعلقہ عنوان :