ملزم کی خودکشی نے دہشتگردی کے منصوبے کی تفتیش مشکل بنا دی٬ جرمن حکومت

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 11:12

برلن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2016ء) جرمن حکومت کا کہنا ہے کہ جیل میں خودکشی کر لینے والے ملزم جابر البکر کی موت نے اس کے دہشتگرد حملے کی منصوبہ بندی سے متعلق تحقیقات کو مشکل بنا دیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق برلن میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے چانسلر مرکل کے ترجمان سٹیفن زائبرٹ نے کہا کہ ملزم کی خودکشی کی وجہ سے تفتیش کاروں کا کام متاثر ہو گا۔جابر البکر نے گزشتہ بدھ کی شام مشرقی جرمن شہر لائپزگ کی ایک جیل کی کوٹھری میں پھانسی کے ذریعے خودکشی کر لی تھی۔ حکام کو توقع تھی کہ اس ملزم سے جرمنی میں شدت پسند تنظیم داعش کے نیٹ ورک سے متعلق مزید تفصیلات حاصل کی جا سکیں گی۔

متعلقہ عنوان :