ترکی میں صدارتی نظام کے نفاذکے لیے مجوزہ ریفرنڈم

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 11:12

انقرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2016ء) ترکی کے وزیر انصاف باقر بوزداگ نے کہاا ہے کہ ترکی میں صدارتی نظام کے نفاذ کے لیے عوامی ریفرنڈم کا انعقاد پارلیمنٹ کے موسم بہار کے اجلاس سے قبل ممکن ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے کہا کہ حکومتی نظام میں تبدیلی سے پارلیمنٹ کی موجودہ حیثیت برقرار رہے گی تاہم صدر اور وزارت عظمیٰ کے عہدے یکجا کر دیے جائیں گے۔

ترک حکومت بھی عندیہ دے چکی ہے کہ وہ حکومتی نظام میں تبدیلی کے لیے دستور میں تبدیلیاں لانے کی کوششوں کا دوبارہ آغاز کر سکتی ہے۔ ترک صد رجب طیب اردوآن کچھ عرصے سے اس کوشش میں ہیں کہ اٴْن کے ملک میں صدارتی نظام رائج کیا جائے۔ اپوزیشن کے مطابق اردوآن اِس نظام سے اپنے اختیارات میں بے پناہ اضافے کے متمنی ہیں۔

متعلقہ عنوان :