ْامریکی قیادت میں بین الاقوامی اتحاد کی شدت پسند تنظیم داعش کے خلاف فضائی کارروائیاں تیز

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 11:12

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2016ء) امریکی قیادت میں بین الاقوامی اتحاد نے شدت پسند تنظیم داعش کے خلاف اپنی فضائی کارروائیاں تیز تر کر دیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق بیان کے مطابق امریکی قیادت میں اس بین الاقوامی اتحاد کے ایک ترجمان نے بتایا کہ موصل کے مشرق اور جنوب کی جانب سے عراقی فورسز شہر کی طرف بڑھ رہی ہیں اور اسی تناظر میں داعش پر فضائی حملوں میں تیزی لائی جا رہی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران اتحادی طیاروں نے موصل میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر 50 حملے کیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :