امریکا کا کیوبا کے ساتھ تجارت کے لیے مالیاتی لین دین سے متعلق عائد پابندیاں مزید نرم بنانے کا اعلان

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 11:11

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2016ء) امریکا نے کیوبا کے ساتھ تجارت کے لیے مالیاتی لین دین سے متعلق عائد پابندیاں مزید نرم بنانے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی محکمہ برائے خرانہ و اقتصادیات کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو فروغ دینے کے لیے نئے اقدامات کا نفاذ(کل) پیر سے ہو جائے گا۔واضح رہے کہ دونوں ممالک کے درمیان کئی دہائیوں تک منقطع رہنے والے سفارتی تعلقات گزشتہ برس بحال ہوئے تھے۔ حالیہ کچھ عرصے میں امریکی حکومت نے کیوبا کے ساتھ تجارت پر عائد سخت پابندیوں میں نرمی کے لیے متعدد اقدامات کیے ہیں۔