برطانیہ یمن میں جنگ بندی کے لیے سلامتی کونسل میں قرارداد جمع کرائے گا

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 11:11

لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2016ء) برطانیہ یمن میں جنگ بندی کے لیے سلامتی کونسل میں قرارداد جمع کرائے گا۔جرمن میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ میں تعینات برطانوی سفیر میتھیو ریکوفٹ نے صحافیوں سے بات چیت میں کہا کہ اس قرارداد میں مطالبہ کیا جائے گا کہ یمن میں فریقین فوری جنگ بندی کریں اور سیاسی عمل کے ذریعے تنازعے کو حل کرنے کی کوشش کریں۔

(جاری ہے)

اس قرارداد میں فریقین سے تشدد کا راستہ فوری طور پر ترک کرنے کا مطالبہ کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :