کینساس٬ تارکین وطن پر حملے کی سازش میں ملوث 3 افراد گرفتار

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 11:11

کناسس۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2016ء) امریکی محکمہ انصاف نے کہا ہے کہ ریاست کینساس کے شہر گارڈن سٹی میں 3 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جن پر ایک مسجد اور ایک رہائشی تنصیب پر مبینہ حملے کا منصوبہ تیار کرنے کا الزام ہے۔قائم مقام وفاقی اٹارنی ٹام بیئل نے کینساس کے شہر وچیٹا میں اخباری نمائندوں کو بتایا کہ کرٹس ایلن٬ گیون رائیٹ اور پیٹرک اسٹائین پر داخلی دہشت گردی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

اِن تین افراد کو کینساس کے شہر٬ لبرل میں گرفتار کیا گیا٬ جو گارڈن سٹی کے جنوب میں تقریباً 65 میل دور واقع ہے۔تفتیش میں ایک خفیہ ایجنٹ نے مدد کی اور حکام کو اِن افراد کے عزائم کے بارے میں اطلاع فراہم کی۔بیئل نے کہا کہ اِن افراد نے اٴْن مقامات کو ہدف بنانے کا منصوبہ تیار کیا جہاں صومالی مہاجرین مقیم ہیں۔

(جاری ہے)

اٴْنھوں نے بتایا کہ اِن مشتبہ افراد نے ہتھیار اور بارود اکٹھا کیا تھا اور بارود سے لدی موٹر گاڑیاں گارڈن سٹی کی ایک اپارٹمنٹ بلڈنگ کے چاروں اطراف کھڑی کرنا چاہتے تھے٬ جہاں تقریباٍ 120 افراد مقیم ہیں۔

بیئل نے بتایا کہ یہ حملہ 9 نومبر کو کیا جانے والا تھا٬ جس سے ایک روز قبل امریکی صدارتی انتخابات ہونے والے ہیں۔اٴْنھوں نے کہا کہ اِن افراد کا تعلق ایک تنظیم سے ہے٬ جس کا نام 'کروسیڈرز' ہے جس کے لیے اٴْنھوں نے بتایا کہ ''یہ نفرت اور تشدد کے رویے پر یقین رکھتی ہی''۔سزا کی صورت میں اِن تین مشتبہ افراد کو زیادہ سے زیادہ عمر قید ہو سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :