چین٬ قومی خلائی ادارے نے مریخ پر خلائی گاڑی بھیجنے کے پراجیکٹ کے تعارف کے لئے 11 معروف چینیوں کو ایلچی مقرر کر دیا

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 11:11

بیجنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2016ء) چین کے قومی خلائی ادارے نے سال 2020 میں مریخ پر خلائی گاڑی بھیجنے کے پروجیکٹ کے تعارف کے لئے 11 معروف چینیوں کو مریخ کے ایلچیوں کے طور پر متعین کیا ہے۔مریخ کے ایلچیوں کے طور پر متعین کئے جانے والے افراد میں سائنس فکشن کے مصنف لیوشِن٬ چین کی خواتین کی قومی والی بال فٹبال ٹیم کے کوچ لینگ پِنگ اور ملک کا معروف مردوں کا میوزک گروپ شامل ہیں۔

ان ناموں میں سے سب سے زیادہ مرکز توجہ بننے والے 36 سالہ سابقہ باسکٹ بال کھلاڑی یاو منگ ہیں۔یاو منگ صرف سابقہ اسٹار ہی نہیں ہیں بلکہ اس کے ساتھ ساتھ عالمی سطح پر پہچانے جانے والی شخصیت ہیں۔چین سال 2020 میں مریخ پر انسان بھیجنے کا اور مریخ پر پانی کی تلاش کے اس سفر کو ملک کے جنوبی صوبے ہائنان میں واقع ون چینگ خلائی بیس سے شروع کرنے کا پروگرام رکھتا ہے۔

(جاری ہے)

اس منصوبے میں کامیابی کی صورت میں چین مریخ پر روور بھیجنے والا دوسرا ملک ہو گا۔دوسری طرف امریکہ کے صدر باراک اوباما کی حکومت نے سال 2030 میں انسانوں کو مریخ پر بھیجنے اور با حفاظت شکل میں واپس لانے کے ہدف کا اعلان کیا ہے۔اوباما نے CNN کے لئے رقم کردہ مقالے میں کہا ہے کہ ہمارا انتہائی ہدف انسانوں کا ایک دن خلا میں طویل مدت کے لئے رہ سکنا ہے اور اس کے لئے ہم نے پرائیویٹ کمپنیوں کے ساتھ تعاون کیا ہی

متعلقہ عنوان :