سنگاپورآسٹریلیا میں فوجی اڈہ قائم کرے گا

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 11:11

کینبرا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2016ء) سنگا پور آسٹریلیا میں اپنے حدود رقبہ سے دس گنا بڑا ایک فوجی اڈہ قائم کرے گا۔ اس سلسلے میں دونوں ممالک کے درمیان معاہدہ سنگاپور کے وزیراعظم لی ہائسان لونگ کے دورہ آسٹریلیا کے دوران طے کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس معاہدے کے نتیجے میں دونوں ممالک انسداد دہشت گردی٬ دفاعی تجارت ٬سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون کریں گے۔ معاہدے کی رو سے ہر سال 14 ہازر سنگاپورین فوجی شمالی آسٹریلیا کے صوبے کوئنز لینڈ کے کنارے خلیج شول واٹر اور ٹاونز ول میں قائم ہونے والے اڈوں پر تربیت حاصل کریں گے۔