شام کے بحران پر ایران اور روس کے وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونک گفتگو

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 11:11

تہران ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2016ء) ایران اور روس کے وزرائے خارجہ نے گزشتہ روز شام کے بارے میں دو بار ٹیلی فونک گفتگو کی ۔

(جاری ہے)

ایران کی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے شام کے واقعات کے بارے میں رابطوں اور صلاح مشورے کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے پچھلے چند گھنٹوں کے دوران دوسری بار ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف سے ٹیلی فون پر بات چیت کی-یورپی یونین کے شعبہ خارجہ پالیسی کی سربراہ فیڈریکا موگرینی نے بھی ایران کے وزیر خارجہ سے اپنی ٹیلی فونک گفتگو میں علاقے کی صورتحال خاص طور پر شام کے بحران پر تبادلہ خیال کیا تھا- اس ٹیلی فونی گفتگو میں یورپی یونین کے شعبہ خارجہ پالیسی کی سربراہ نے اہم بین الاقوامی اور علاقائی کھلاڑیوں اور اقوام متحدہ کے مابین باہمی تعاون سے سیاسی عمل کو دوبارہ بحال کرنے اور شام کے شمالی شہر حلب اور دیگرمحصور علاقوں میں لوگوں کے لئے فوری امداد رسانی کے لئے حالات سازگار بنانے کے تعلق سے ایران کے وزیرخارجہ سے بات چیت کی۔

متعلقہ عنوان :